بنگلہ دیشی کارکنوں کی بھرتی کے سلسلہ میں سعودی دارالحکومت اور جدہ میں عنقریب روزگار میلے منعقد ہوں گے

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) بنگلہ دیشی کارکنوں کی بھرتی کے سلسلہ میں سعودی دارالحکومت اور جدہ میں عنقریب روزگار میلے منعقد ہوں گے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ریاض میں بنگلہ دیشی سفارت خانہ کی طرف سے 30 جنوری اور یکم فروری کو باترتیب ریاض اور جدہ میں جاب فیئرز کے انعقاد کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ سعودی کمپنیاں اور فرمیںبنگلہ دیشی کارکنوں کی بھرتی کیلئے معلومات لے سکیں اور کارکنوں کی بھرتی کے لئے ان کی رجسٹریشن بھی کرسکیں ۔ بنگلہ دیشی کارکنوں کی بھرتی کے سلسلہ میں ریاض میں سیمینارز ، ورکشاپس اور بنگلہ دیشی حکام اور سعودی کمپنیوں کے ایگزکٹوز اور حکام کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتوں کا اہتمام کیاجائے گا ۔ سعودی عربن میں بنگلہ دیش کے سفیر گلام موشی نے بتایا کہ ان جاب فیرز میں 100 سے زائد سعودی کمپنیاں حصہ لیں گی جن کو بنگلہ دیشی ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کے بارے میں بتایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :