فاٹا اصلاغات کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز کی جانب سے تجویز کیے جانیوالے اصلاحات پیکیج کابینہ کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا

پہلے وفاقی کابینہ کو اسے منظور کرنے دیں ،ْ مالی معاملات کو بعد میں بھی دیکھا جاسکتا ہے ،ْ مشیر خارجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:47

فاٹا اصلاغات کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز کی جانب سے تجویز کیے جانیوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) فاٹا اصلاغات کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز کی جانب سے تجویز کیے جانے والے اصلاحات پیکچ کابینہ کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے وفاقی کابینہ پر اصلاحات پیکج کو کسی بھی مالی انتظامات سے قبل منظور کرنے پر زور دیا ہے۔

سرتاج عزیز نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وفاقی کابینہ کو اسے منظور کرنے دیں۔مشیر خارجہ نے کہا کہ مالی معاملات کو بعد میں بھی دیکھا جاسکتا ہے، ہمیں منصوبے اور کام کے تخمینے کیلئے تیاری کرنی ہے جس کیلئے بہت وقت درکار ہے۔انھوں نے زور دیا کہ مالی انتظامات کیلئے اصلاحات کی منظوری میں تاخیر کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :