سرکاری کیلنڈرمیں گاندھی کی جگہ مودی کی تصاویر پرملازمین کا احتجاج

گاندھی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،مودی کھڈی کے بنے کپڑوں کے سب سے بڑے ایمبیسڈرہیں،اس لیے لگائی،کے وی آئی سی

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:27

سرکاری کیلنڈرمیں گاندھی کی جگہ مودی کی تصاویر پرملازمین کا احتجاج
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) بھارت کی حکومتی صنعتوں میں کام کرنے والے افراد نے سرکاری کیلنڈر پر مہاتما گاندھی کی جگہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر لگانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کھڈی اور ویلج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے سٹاف کا کہنا تھا کہ انھیں اس فیصلے سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔

انھوں نے مودی کی تصاویر کو اس لیے استعمال کیا کیونکہ انڈین وزیرِ اعظم ویلج انڈسٹریز کے بڑے حامی ہیں۔مہاتما گاندھی برصغیر میں برطانوی حکومت کے خلاف بطور احتجاج کاٹن کی بنی ہوئی کھڈی استعمال کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ روایتی طور پر سرکاری کیلنڈروں اور سٹیشنری پر مہماتما گاندھی کی تصاویر استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کیلنڈر میں گاندھی کو شامل نہ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے غصہ پیدا ہوا ہے، باوجود اس کے کہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی اور ان کی کبھی بھی جگہ نہیں لے سکتا ہے۔

دوسری جانب کے وی آئی سی نے نئے کیلنڈر کا دفاع کیا جس میں مودی کو گاندھی کی تقلید کرتے ہوئے پرانے زمانے کے پہیے میں روئی کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ۔کے وی آئی سی کے چیئرمین کمار سکیسینانے بتایاکہ کھڈی کی مکمل صنعت گاندھی کی فلاسفی، خیالات اور نظریات پر مبنی ہے کیونکہ وہ کے وی آئی سی کی روح ہیں لہذا انھیں نطر انداز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن نے مودی کی تصاویر کو تصاویر کو استعمال کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ کھڈی کے بنے کپڑوں کے سب سے بڑے برینڈ ایمبیسڈر ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان (مودی) کا نظریہ کے وی آئی سی کے نظریے سے ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :