2016 ء میں برطانیہ کو اشیائے خوراک و مشروبات کی برآمد میں 8 فیصد کمی ہوئی،آئرلینڈ

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:27

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) آئرلینڈ نے کہا ہے کہ 2016 ء کے دوران برطانیہ کو اشیائے خوراک اور مشروبات کی برآمد میں 8 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے بعد پونڈ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ بورڈ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ کو اشیائے خوراک کی برآمد میں 570 ملین یورو (596 ملین ڈالر ) کی کمی ہوئی بالخصوص پنیر کی برآمد سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :