چین اور ویتنام فوجی تعاون کے فروغ کیلئے کام کرینگے

چینی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین اور ویتنامی وزیر دفاع میں اتفاق

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین فان چانگ لانگ نے گذشتہ روز یہاں ویتنام کے وزیر دفاع نیگو زوان لچ سے ملاقات کی ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فان نے کہا کہ چینی فوج ویتنامی افواج کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور وہ اپنے ویتنامی ہم منصب کے ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی اورکمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے درمیان متفقہ طورپر طے پانیوالے اہم معاملات پر عملدرآمد کرنے کے لئے بھی تیار ہیں ، دونوں ممالک کی افواج کو دوطرفہ اعتماد کے فروغ ، اپنے اختلافات پر مناسب انداز میں قابو پانے اور چین ویتنام ہر سطح کے دفاعی تعاون ، شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے ۔

اس موقع پر ویتنامی وزیر دفاع لچ نے کہا کہ ویتنام چین کے ساتھ عملی تعاون کو وسیع کرنے اور دونوں ملکوں کی مسلح افواد کے درمیان تعلقات کی ترقی اور فروغ کیلئے خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

چینی وائس چیئرمین نے واضح کیا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی توقع کرتا ہے ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اعلیٰ سطح کے رابطوں ، مسلح افواج کی تربیت اور سرحدی کنٹرول کیلئے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کو تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے ۔ویتنامی وزیر دفاع نے اعلیٰ سطح پر روابط کو تیز کرنے ، عملی تعاون میں اضافے اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :