مقدونیہ کے صدر کا دورہ مصر،مصری ہم منصب سے علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:44

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) یورپی ملک مقدونیہ کے صدر جارج ایونوف مصر کے 3 روزہ دورے پر قاہرہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح سیسی اور دوسرے حکام سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مقدونیہ کے صدر نے دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت کے حجم پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید اضافے پر زور دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطی کی صورتحال بالخوص شام اور لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے پر امن حل کے لئے مربوط کوششوں پر اتفاق کیا۔دونوں رہنمائوں نے غیر قانونی تارکین وطن کے مسلے کو حل کرنے اور دہشتگری کے خاتمے کے لئے مشرکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :