فلپائن میں اغوا کاروں نے جنوبی کوریا کے یرغمالیوں کو رہا کردیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:37

جولو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) فلپائن میں اغوا کاروں نے جنوبی کوریا کے یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔ صدر روڈیریگو کے مشیر نے میڈیا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے جنوبی فلپائن میں اغوا کئے جانے والے جنوبی کوریا کے جہاز کے کیپٹن اورعملے کے ایک اور رکن کو رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں مغویوں کوسولو کے قریب رہا کیا گیا ، ان افراد کو گذشتہ اکتوبر میں ابوسیاب گروپ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔ دونوں افراد ایک کارگو شپ میں کام کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :