یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک

الرصاص کی ہلاکت سے القاعدہ اپنے ایک اہم ترین جنگجو کمانڈر سے محروم ہوگئی ،ترجمان پینٹا گون

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:58

یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے یمن کے دور افتادہ علاقے البیضاء میں ایک فضائی حملے میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا کہ جزیرہ العرب میں القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالغنی الرصاص کو یمن کے البیضاء کے نواحی علاقے میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم حملے میں القاعدہ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کوک نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے البیضاء کے علاقے میں فضائی حملے میں ماریجانے والے القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص تنظیم کے اہم ترین رہ نماؤں میں شمار ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

الرصاص کی ہلاکت سے القاعدہ اپنے ایک اہم ترین جنگجو کمانڈر سے محروم ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی القاعدہ کمانڈر الرصاص کی صنعاء سے جنوب مشرق میں 276 کلو میٹر دور البیضاء گورنری میں بغیر پائلٹ ایک ڈرون کے ذریعے ہلاک کئے جانے کی اطلاعات آئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ڈ?رون طیارے نے البیضاء کے مشرق میں مسورہ کے مقام پر ایک مشتبہ کار پر بم گرائے جس میں الرصاص سوار تھے۔قبل ازیں 29 دسمبر کوابین گورنری کی لود ڈاریکٹوریٹ میں ایک امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر جلال الصییدی اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :