رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے سے زائد قرضہ جات فراہم

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جناب سے گھروں کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے سے زائد قرضہ جات فراہم کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق ہاوسنگ کے شعبہ کی سرگرمیوں میں اضافہ سے تعمیرات کے شعبہ سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اسلامی بینکوں کی جانب سے گھروں کی تعمیر اور خریداری کے حوالے سے 1.83 ارب روپے کے نئے قرضہ جات جاری کئے ہیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران نجی بینکوں کی طرف سے 1.62 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کی طرف سے بالترتیب 597 ملین روپے اور جولائی تا ستمبر کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیر و خرید کیلئے 851 افراد کو 4.12 ارب روپے کے قرضے جاری کئے ہیں جبکہ اپریل تا جون 2016ء کے دوران 6.1 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :