امریکا کے نامزد وزیر دفاع کا مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد پر زور

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:05

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) امریکا کے نامزد کردہ وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس نے بھی دعوی کیا ہے کہ ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ کامل نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اس معاہدے کی پیروی کرنی چاہیے۔ امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ جنرل، جیمز میٹس نے مزید کہا کہ روس چین اورداعش دوسری عالمی جنگ کے بعد سے اب تک امریکہ کے ورلڈ آرڈر کے سامنے سب سے بڑے چیلنج ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل جمیز میٹس نے ایک ایسے وقت میں داعش کو امریکہ کے سامنے موجود اہم چیلنجوں میں شمار کیا ہے کہ جب منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیکو اپنی پریس کانفرنس میں امریکہ اور صدر باراک اوباما کو داعش کی تشکیل کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سرکاری رپورٹوں کے مطابق واشنگٹن نے فرانس اور برطانیہ سمیت اپنے مغربی اتحادیوں اورخلیج فارس کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر داعش دہشت گرد اور دیگر گروہوں کو تشکیل دیا تھا اور وہ انھیں مالی اور فوجی مدد فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :