وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے اومان کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے گرمجوش اور برادرانہ باہمی تعلقات کے عکاس ہیں،سرتاج عزیز

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:04

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے اومان کے اعلی سطح کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے اومان کے سٹیٹ کونسل کے صدر یحییٰ محفوظ سلیم المنتطہری کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے جمعہ کو ملاقات کی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سلطان قابوس کی قیادت کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے اومان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے ستمبر 2016ء میں اپنے اومان کے کامیاب دورہ کا حوالہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے گرمجوش اور برادرانہ باہمی تعلقات کے عکاس ہیں۔ مذہبی یکسانیت، جغرافیائی قربت، علاقائی اور عالمی امور پر مشترکہ موقف سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے اومان کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تاکہ وہ پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی کامیاب مہم کے نتیجہ میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :