مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اومان کے وفد کی ملاقات، مشیر خارجہ کی اومان کی جانب سے خطے کی سلامتی کی کوششوں کی تعریف

وفود کا تبادلہ برادرانہ اور قریبی تعلقات کا غماز ہے،اومانی سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے بہت مفید ہے،سرتاج عزیز

جمعہ 13 جنوری 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اومان کے وفد نے ملاقات کی جس میں مشیر خارجہ نے اومان کی جانب سے خطے کی سلامتی کی کوششوں کی تعریف کی ۔جمعہ کومشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اومان کے وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مشیر خارجہ نے سلطان قابوس کی قیادت اور اومان کی جانب سے خطے کی سلامتی کی کوششوں کی تعریف کی ۔اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ وفود کا تبادلہ برادرانہ اور قریبی تعلقات کا غماز ہے ۔اومان کے سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کے لئے بہت مفید ہے ۔اس موقع پر مشیرخارجہ نے ستمبر2016میں اپنے دورہ اومان سے متعلق یاداشتیں بھی شیئر کیں۔

متعلقہ عنوان :