نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق مقامی صحافی وایس ایس ٹی جان شہباز سمالانی آبائی قبرستان میں سپردخاک

جمعہ 13 جنوری 2017 23:46

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) گزشتہ وروز مقامی صحافی ،ادیب و سماجی رہنماء ونئے تعینات ہونے والے ایس ایس ٹی محمد جان شہباز سمالانی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔جنہیں ان کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا ۔اس موقع پر سیاسی ،سماجی ،صحافیوں ،قبائلی ،اساتذہ کرام سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے نماز جنازہ اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی ۔

اس موقع پر رقعت آمیز مناظر سامنے آئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مرحوم کے سات بچے ہیں جنمیں چار لڑکے اور تین بچیاں ہیں ۔جبکہ مرحوم کی اہلیہ بھی گزشتہ برس انتقال کرگئیں تھیں ۔جبکہ مرحوم کے دو بھائی ہیں ۔مرحوم گھر کا واحد کفیل تھا ۔گزشتہ مہینے ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد بطور ایس ایس ٹی تعینات ہوئے تھے جبکہ ابھی تک محکمہ سے پہلی تنخواہ بھی حاصل نہیں کرسکے تھے کہ دنیا فانی سے چل بسے ۔دریں اثناء سینیٹر بی بی روبینہ عرفان ،سابقہ صوبائی وزیر پرنس آغا عرفان کریم نے مرحوم کے لواحقین سے بذریعہ ٹیلیفون اظہار تعزیت کی ۔تعزیت کا سلسلہ کلی ملکی میں جاری ہے ۔