طاہر شاہ ڈپٹی سیکرٹری قائم مقام ایڈیشنل سیکرٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی تعینات

جمعہ 13 جنوری 2017 23:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق طاہر شاہ ڈپٹی سیکرٹری/کمیٹیز (بی۔18) بلوچستان صوبائی اسمبلی کو 6جنوری 2017ء سے قائم مقام ایڈیشنل سیکریٹری (بی۔19) کے عہدے کا چارج تفویض کیا گیا ہے۔