انگریزی کا غلط فقرہ نجی کالج کی طالبہ کیلئے باعث شرمندگی بن گیا، تعلیم ادھوری چھوڑ دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جنوری 2017 22:21

انگریزی کا غلط فقرہ نجی کالج کی طالبہ کیلئے باعث شرمندگی بن گیا، تعلیم ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری2017ء) انگریزی کا غلط فقرہ نجی کالج کی طالبہ کیلئے باعث شرمندگی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں لاہور سے مری جانے والی کچھ طالبات سے ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی جانب سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران ایک طالبہ فرط جذبات میں انگریزی کا ایک غلط فقرہ بول گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹر کی جانب سے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا جس کے بعد اس طالبہ کا ہر جانب خوب مذاق بنایا گیا۔ ہر جانب اپنا مذاق اڑتے دیکھ کر طالبہ اس تمام صورتحال کو برداشت نہ کر سکی۔ طالبہ کی ایک دوست کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کی حالت کافی خراب ہے اور وہ بہت ڈر گئی ہے۔ جبکہ مذکورہ طالبہ نے تنگ آکر کالج جانا بھی چھوڑ دیا ہے اور اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :