Live Updates

عدالت کے باہر عدالت لگانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے، مریم اورنگزیب

پانامہ کیس میں کلین چٹ کے ساتھ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں جائے گی، وزیر مملکت

جمعہ 13 جنوری 2017 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت کے باہر عدالت لگانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے‘ پانامہ کیس میں کلین چٹ کے ساتھ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں جائے گی۔ جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو عادت پڑ چکی ہے عدالت کے باہر عدالت لگانے کی‘ پی ٹی آئی کو پتہ چل چکا ہے کہ ان کا سپریم کورٹ مین ان کا مقدمہ کتنا مضبوط ہے ۔

نواز شریف اور فیملی کا پانامہ مقدمہ مضبوط ہے۔ جن کا مقدمہ کمزور ہو اور دل میں کوئی چور ہو تو وہ عدالت کو خود نہیں لکھتا کہ مقدمہ شروع کیا جائے۔ وزیراعظم کا پانامہ میں نام نہیں ہے اس لئے آج عدالت میں ان کا ذکر نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے روز کہا تھا کہ عدالت میں تمام ثبوت اوردستاویزات دیں گے۔ مگر وزیراعظم او ران کی فیملی پر جھوٹے الزماات لگانے کی بھی کچھ اخلاقی ذمے داری بنتی ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدالت میں ثبوت جمع کریں۔

وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کے علاوہ بھی تین وکلاء جو کیس کے تمام سوالات کا جواب دیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں آئندہ انتخابات 2018 ء میں ہی ہوں گے اور مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ وہ 2018 ء کے عام انتخابات میں پانامہ کیس میں کلین چٹ لے کر جائے۔ (عابد شاہ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات