وزیراعظم میاں نوازشریف سیمسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام کی ملاقات

اقلیتوں کو درپیش مسائل اور عبادت گاہوں کو وقف املاک بورڈ سے واگزار کروا کر اقلیتوں کے حوالے کرنے بارے آگاہ کیا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:18

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام کی وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات‘اقلیتوں کو درپیش مسائل اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو وقف املاک بورڈ سے واگزار کروا کر اقلیتوں کے حوالے کرنے بارے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ مندر کٹاس راج کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام نے ان سے ملاقات کی اورانہیں اقلیتوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں ، مندر ، چرچ جو وقف املاک بورڈ کی تحویل میں ہیں کی حالت زار کے بارے آگاہی دی اور درخواست کی کہ اقلیتوں کی عبادت گاہیں اقلیتوں کے حوالے کی جائیں تاکہ وہ ان عبادت گاہوں میں آزادی کیساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں، کانجی رام نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات مثالی ہیں جس سے اقلیتوں میں اطمینان پایاجاتا ہے وزیراعظم کے دورہ کٹاس راج سے اقلیتی برادری کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جس پر وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر اقلیتی امورسردار محمد یوسف اور چیئرمین وقف املاک بورڈصدیق الفاروق کو ہدایت کی کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے انھوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔