ملتان میٹرو بس منصوبہ تکمیل کے آ خر ی مر حلے میں د اخل‘رواں ماہ جنوری میں افتتاح متوقع

عوامی سہولت کے اس سفری منصوبے سے روزانہ ملتان کے ڈیڑھ لاکھ شہری مستفید ہوں گے میٹروبس اسٹیشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کردئیے گئے ہیں،ترجمان میٹروبس پراجیکٹ

جمعہ 13 جنوری 2017 23:16

ملتان میٹرو بس منصوبہ تکمیل کے آ خر ی مر حلے میں د اخل‘رواں ماہ جنوری ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) ملتان میٹرو بس منصوبہ تکمیل کے آ خر ی مر حلے میں د اخل ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بس منصوبے کا افتتاح رواں ماہ جنوری میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان میٹروبس منصوبہ بھی اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔عوامی سہولت کے اس سفری منصوبے سے روزانہ ملتان کے ڈیڑھ لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔

ساڑھے 18کلومیٹرطویل ملتان میٹروبس منصوبے کیلئے ساڑھے 28ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے تھے۔ ترجمان ملتان میٹروبس پراجیکٹ اصغرخان کے مطابق تمام بس اسٹیشنز پنجا ب ما س ٹرا نزٹ اتھا رٹی (پی ایم اے )کے حو الے کر دئیے گئے ہیں۔پی ایم اے نے ان اسٹیشنز پر اپنا سکیو رٹی سٹاف تعینا ت کر دیا ہے اور استیشنز میں ٹکٹ وینڈنگ مشینیں نصب کر نے کا کا م شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میٹرو بس اسٹیشنز بی سی جی چو ک اور احمد آ با د پر ایلو مینم پینل لگا نے کا کا م جا ر ی ہے۔ چو نگی نمبر 9 کے قر یب عار ضی طو ر پر قا ئم کئے گئے کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سنٹر میں انفا ر میشن ٹیکنا لوجی کے آ لا ت لگا نے کا کا م تیز کر دیا گیا ہے۔سو موار تک کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سنٹر کو آ پر یشن کر دیا جا ئے گا۔میٹرو بس ڈ پو میں بھی سٹر یٹ لائٹس کی تنصیب تیز ی سے جاری ہے۔

دو یو م کے اند ر سٹر یٹ لا ئٹس کو مکمل کر نے ہد ف دیا ہے۔دوسری طرف باخبر ذرائع کے مطابق ملتان میٹروبس منصوبے کا افتتاح رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے۔دوسری طرف یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ ملتان میٹروبس منصوبہ کی افتتاحی تقریب کی تیاریوںکا جائزہ لینے کیلئے 20جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور گورنرپنجاب رفیق رجوانہ کی ملتان آمد متوقع ہے۔