شہر کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش،سردی میں اضافہ ہوگیا

شہر میں کے الیکٹرک کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے ،جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی فراہمی تعطل کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) شہر کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا،شہر میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی،جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا،شہر کی مین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ سمیت صدر ،ٹاور ،شاہر افیصل اورگلشن اقبال میں تیز بارش ہوئی،جبکہ ملیر سمیت ائیرپورٹ ناظم آباد ،گلشن حدید ،لاانڈھی ،کورنگی ،ماڑی پور ،کیماڑی ودیگر علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کے سبب شاہراہ فیصل سمیت ایم اے جناح روڈ ودیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہا ،جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شہر میں بارش کے سبب مختلف واقعات میں3 افراد جاںبحق اور موٹر سائیکل پھسلن کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے،محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں100 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ،اس موقع پر شہر میں کے الیکٹرک کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے ،جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی فراہمی تعطل کا سامنا کرنا پڑا،بارش ے سبب شر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بہت سی شاہراوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا،واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مزید 2 دن یعنیٰ اتوار تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔