تھانہ شالیمار پولیس نے شو ہر کو اجرتی قاتلوں سے پٹوانے والی بیوی اور اسکے 7 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد

دو ملزمان نے تھانہ متنی میں ایک شہری کو موت کے گھاٹ بھی اتارنے کا اعتراف کرلیا ملزمہ نے شوہر کو سبق سکھانے کیلئے پانچ لاکھ اجرتی قاتلوں کو دیئے تھانہ شالیمار پولیس نے تمام کردار بے نقاب کردیئے، آئی جی اور ایس ایس پی کی ایس پی صدر ذیشان اور ایس ایچ او کفائت اللہ کو مبارکباد تمام ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) تھانہ شالیمار پولیس نے شوہر کو اجرتی قاتلوں سے پٹوانے والی بیوی اور اس کے دیگر 7 ساتھیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ملزم منے عرف اسرائیل اور حمید گل نے تھانہ متنی میں ایک شہری کو موت کے گھاٹ بھی اتارنے کا اعتراف کرلیاہے۔ ملزمہ لبنیٰ قمر راجہ نے اپنے شوہر راجہ قمر اقبال کو سبق سکھانے کیلئے پانچ لاکھ روپے اجرتی قاتلوں کو دیئے جنہوںنے گھر کھس کر فائرنگ کی اور چارٹرڈ اکائونٹنٹ محمدفہد کو زخمی کردیا تھا۔

مدعی مقدمہ راجہ قمر اقبال کی درخواست پر تھانہ شالیمار پولیس نے تمام کردار بے نقاب کردیئے۔ آئی جی اور ایس ایس پی نے ایس پی صدر ذیشان اور ایس ایچ او کفائت اللہ کو زبردست کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے تمام ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق مور خہ15-10-2016کو مسمی راجہ قمر اقبال سکنہ مکان نمبر 363-Bگلی نمبر 37سیکٹر F-11/3اسلام آ باد نے قریب رات 3بجے تھا نہ شالیمار میں اطلا ع دی کہ اس کے گھر اچا نگ 3آ دمی گھس آ ئے ہیں جن میں ایک مسلح پسٹل جبکہ دو کے پا س ڈنڈے ہیں جنہو ں نے اسے ما را پیٹا اور موبا ئل فون چھین کر جا رہے تھے کہ اوپر والے پو ر شن میں رہا ئش پذیر فیا ض احمدکے دو بیٹے محمد فہد اور سعد اور گھر کے پو ر چ میں گا ڑ ی پا ر ک کر رہے تھے کہ ملزمان نے ایک فا ئر محمد فہد پر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور ملزمان بھا گ گئے ۔

جس پر تھا نہ شالیمار پولیس نے مقدمہ نمبر 282/16بجر م 394ت پ درج کیا ، زخمی محمد فہد کے والدین نے انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ر ق مسعود یٰسین کو تحر یر ی درخو است پیش کی جنہو ں نے مقامی پولیس کو قا نو نی کا رروائی کی ہدا یت کی ۔جس پر تھا نہ شالیمار پولیس نے مورخہ14-12-16کو مسمی فیا ض احمد کی درخو است پر مقدمہ نمبر340/16بجر م 324/34ت پ الگ مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش عمل میںلا ئی۔

آئی جی اسلام آ باد کی ہدا یت پر ایس پی صدر کیپٹن (ر)ذیشان حیدر کی زیر نگر انی ڈی ایس پی شالیمار غلا م محمد با قر ، ایس ایچ او تھا نہ شالیمار کفایت اللہ ، منصور احمد سب انسپکٹر کے ہمر اہ تکنیکی بنیا دوں پر تفتیش عمل میںلا تے ہو ئے ذیل حقائق سامنے آ ئے۔راجہ قمر اقبا ل مدعی مقدمہ نمبر282/16کا اپنی بیو ی کے سا تھ اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بیو ی کو شبہ تھا کہ اس کے خا وند کے کسی دیگر عورت کے سا تھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے وہ رات دیر سے گھر آ تا تھا ۔

لبنی قمر راجہ نے مسما ة کو ثر زوجہ عمر حیا ت جو کہ کپڑ ے سلا ئی کرتی ہے اور ان کے کپڑے بھی سلا ئی کر کے ان کے گھر آ کر دیتی تھی سے مسما ة لبنیٰ قمر راجہ نے اپنے خا وند راجہ قمر اقبال کی پٹا ئی کروانے لے لئے کہا۔ مسما ة کو ثر نے بتا یا کہ اس کا خا وند پشاور میں رہتا ہے جس کا کافی پٹھا نو ں سے رابطہ ہے اور اپنے خا وند کا رابطہ نمبر دیا ۔مسما ةلبنیٰ قمر راجہ نے مسمی عمر حیا ت سے ڈائر یکٹ رابطہ کر لیا۔

عمر حیات نے اپنے دوست مستر ی اسرار سکنہ درہ سے رابطہ کیا ، مستری اسرار نے اجر تی جر ائم پیشہ عرب گل سے رابطہ کر وایا۔ اس طر ح راجہ قمر کی پٹا ئی کے لیے پا نچ لا کھ میں سودا طے ہو ا جن میں سے پچا س ہزار روپے ایڈوانس کی شکل میں بذریعہ ملزم عمر حیا ت مسما ة لبنیٰ قمر راجہ نے مسمی عرب گل کو دئیے اور وقوعہ والی رات کو تقریبا 11بجے مسما ة لبنیٰ نے عمر حیا ت کو بلو ا کر گیٹ کی چا بی اور بقایا رقم سا ڑھے چار لا کھ روپے بھی عمر حیا ت کے حو الے کیے جو بعد وقوعہ عمر حیا ت نے عرب خا ن وغیر ہ کے حوالے کیے۔

ایس پی صدر کیپٹن (ر)ذیشان حیدر کی زیر نگر انی پولیس ٹیم نے ملزمان عرب گل سکنہ پشاور، عمر حیا ت سکنہ سر گو دھا ، منور خا ن سکنہ پشاور ، طا ر ق خا ن سکنہ پشاور، سلیم نو از سکنہ پشاور ، عثما ن زیب سکنہ پشاور ، حمید گل سکنہ پشاور ، منئے عرف اسرائیل سکنہ پشاور اور لبنیٰ قمر راجہ مدعی مقدمہ کی بیو ی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل معہ17روند ، رسی، پلا س ، سیکر روینچ اور کٹر بر آمد کر کے مقدمہ نمبر 11/17بجر م 399/402ت پ اور مقدمہ نمبر 12/17بجر م 13-20-65اور مقدمہ نمبر 13/17 بجر م 13-20-65- A-Oدرج کیے ، ملزمان کا مجازعدالت سے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔ نوجوان چارٹرڈ اکائونٹنٹ محمد فہد کے والدین نے آئی جی اسلام آ باد سے ملاقات کی جنہوں نے آئی جی اسلام آباد کی کیس میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :