چھتر کے مخدوش حالات کے پیش نظر علاقہ مکین نکل مکانی پر مجبور

آمدورفت کی بندش سے اشیاء خوردونوش قلت اور عدم تحفظ بھی نکل مکانی کا سبب بن گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 22:50

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) چھتر کے مخدوش حالات کے پیش نظر علاقہ مکین نکل مکانی پر مجبور ۔ آمدورفت کی بندش سے اشیاء خوردونوش قلت اور عدم تحفظ بھی نکل مکانی کا سبب بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے چھتر میں جاری مسلسل بدامنی کے واقعات جن میں سے فائرنگ ، بارودی سرنگیں بچھائے جانے کے علاوہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کے تسلسل کی بنیاد پر چھتر کے حالات انتہائی مخدوش ہو چکے ہے۔

جس کی بنا پر ٹرانسپورٹ مالکان نے ذرائع آمدورفت بھی معطل کر دی دیا ہے۔ سال شروع ہوتے ہیں چھتر علاقہ میں بند امنی لہر نے موسم کی طرح یکم دم کروٹ بدلا۔ چھتر علاقہ میں بارودی سرنگیں چپے چپے پر بچھائے گئے ۔ایک افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے مسافر گاڑیوں اور مال برداری گاڑیوں نے چھتر جانے کے لیئے اپنا ٹرانسپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا۔

تاحال ٹرانسپورٹ بند ہے ۔چھتر بیرون میں رہائش لوگوں کا کھانے پینے خوردو نوش اشیاء بھی ختم ہو چکا ہے۔بدامنی کی وجہ سے لوگوں میں خوف و حراس پایا جاتا ہے۔ چھتر بیرون کے ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ لوگوں نے آہستہ آہستہ نکل مکانی کرنا شروع کر دی ہے ۔ جن میں سے اب تک کئی ایک خاندان نکل مکانی کر چکے ہیں جبکہ دیگر کئی ایک نکل مکانی کرنے کے لیئے سوچ رہے ہیں ۔

اگر حالات اسی طرح رہا کچھ ہی عرصہ میں چھتربیرون علاقہ ویران ہو جائے گا ۔ چھتر کے سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ عوام کا اعتماد بحال کرے ۔امن وامان کی بحالی کے لیئے اور بارودی سرنگوں کو صاف کرنے ہنگامی بنیادوں اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :