ڈاکٹر اشرف آصف جلالی عراق کا سات روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدآج واپس لاہور پہنچیں گے

جمعہ 13 جنوری 2017 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی عراق کا سات روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدآج 14 جنوری بروز ہفتہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے لاہور ائیر پورٹ پر پہنچیں گے انہوں نے اس دوران بغداد شریف ،کربلائے معلیٰ اور نجف اشرف کی زیارت کے علاوہ بہت سی کانفرنسز اور سیمینارز سے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

نیز آپ نے یکم مارچ کو تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے زیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی انٹر نیشنل لبیک یا رسول اللہﷺ کانفرنس کی دعوت بھی معروف مذہبی سکالرز کو پیش کی ۔امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے بارے میں اسلامی تحریکوں کے قائدین اور علماء و مشائخ سے ملاقاتیں بھی کیں ۔تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے کارکنان کی طرف سے لاہور ائیر پورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :