جدید سائنسی علوم کا ماخذ قرآن پاک ہی: ڈاکٹر حسن محی الدین
منہاج کالج مانچسٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب‘ مسلم فیملیز کا اظہار تشکر منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں دین اور جدید علوم ساتھ ساتھ پڑھائے جاتے ہیں‘چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر طاہر القادری آئندہ نسلوں کے مستقبل کو سنوار رہے ہیں، طلباء و طالبات
جمعہ 13 جنوری 2017 22:48
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ والدین اپنے ذہین بچوں کو دین کی تعلیم کے لئے وقف کریں۔
ماڈرن سائنسی علوم کی عصری ضرورت کو ہم نے اپنی تعلیمی حکمت عملی میں فوقیت دی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی عمر بھر کی تحقیق اور تجربہ کا یہ نچوڑ ہے کہ ماڈرن سائنسی علوم کی تحصیل کے بغیر دین اسلام کے فروغ کی کوئی کاوش ثمربار نہیں ہو سکتی۔ جدید سائنسی علوم کا ماخذ اور منبع قرآن پاک ہے ۔نئی نسل کو یہ بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ایک مکمل اور نافع علم کے لیے قرآن اور سائنس کو ساتھ ساتھ پڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علم، امن اور تحقیق کی ایک عالمگیر اسلامی تحریک ہے جو پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں ایسے تعلیمی ادارے قائم کررہی ہے جس سے یورپی معاشرے میں پروان چڑھنے والے باصلاحیت بچے اپنی اصل سے علمی و تحقیقی رشتہ استواررکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد علم برائے انسانیت کے لیے ہے۔ علم برائے منافع کے لیے نہیں۔ منہاج القرآن کے فلاحی پراجیکٹس ’’نو لاس، نو پرافٹ‘ کی بنیاد پر چلائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ منہاج القرآن کی 36سالہ جدوجہد میں علم اور خدمت کا یہ سفر ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں رکا‘ اور اللہ رب العزت نے حضور نبی اکرم ﷺ کے نعلین پاک کے صدقے بے پایاں برکتیں عطا کیں اور ہم پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں اس خدمت کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ تقریب میں شریک طلباء و طالبات نے منہاج کالج مانچسٹر کے قیام پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری آئندہ نسلوں کے مستقبل کو سنوار رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.