ڈیرہ غازی خان ، انتظامیہ پی ٹی آئی جلسہ کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب

منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام ساتھ دینے کے لیے بھر پور شر کت کریگی،سینئر رہنما پی ٹی ئی

جمعہ 13 جنوری 2017 22:46

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر مرکزی وومن کونسل و جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ حکومتی ایما پر پی ٹی آئی جلسہ کی رہ میں روڑے اٹکانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے وہ خواہ جلسہ گاہ کو فائنل کرنے میں دیر کی صورت ہو یا موٹر سائیکلوں کی پکڑ دھکڑ ہو یا ٹرانسپورٹرزکو ٹرانسپورٹ فراہم نہ کرنے کا دبکہ ہو یا خیر مقدمی پینا فلکس اتارنے کی حکومتی مہم ہو یا جگہ جگہ بلا جواز ناکے لگانے کا نا م نہاد سیکورٹی پلان ہو یہ سب عوام اور عمران خان کے درمیان آنے کی ناکام کوششیں ہیں کیونکہ حکومت شائد بھول گئی ہے کہ یہ پی ٹی آئی کا جلسہ ہے اور عمران خان نے خطاب کرنا ہے عوام اپنے عظیم مخلص اور محبوب لیڈر کو دیکھنے اور سننے کے لیے ہر تکلیف اور رکاوٹ برداشت کرکے پہنچیں گے اگر کسی حکومتی لیڈر کا جلسہ ہوتا تو کیا انتظامیہ کا رویہ یہی ہوتا ڈیرہ غازی خان کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور ہر غیر جمہوری ہتھکنڈے اور دوہرے معیار کی گواہ ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام حق سچ کا ساتھ دینے کے لیے بھر پور شر کت کریگی اور انشاء اللہ یہ یادگار جلسہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ساتھ کاشفہ ، فرحت ،رابعہ ، شہناز ، عنصر ، احسب ، جاوید ، ناصر ، ارسلان ، صابر ، خالد ، -حذ-یفہ ، عدیل و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :