ساجد محمود اغوا ء کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر مغوی کی بازیابی سے متعلق مکمل انویسٹیگیشن رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 13 جنوری 2017 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کے اغوا کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر مغوی کی بازیابی سے متعلق مکمل انویسٹیگیشن رپورٹ طلب کر لی۔ مغوی کی اہلیہ ماہرہ ساجد کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواستگزارنے عدالت کو بتایاکہ شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات آئے روز بڑھتے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیا لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے پر پولیس متاثرین سے پوچھ گچھ کرتی ہے کہ وہ کہاں تھے ۔ وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ مغوی کی اہلیہ کی ماہانہ اخراجات کا بندوبست عدالت کرے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے کفایت نے عدالت کو بتایا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی سپریٹنڈنٹ پولیس کر رہے ہیں جو ابھی رخصت پر ہیں۔عدالت نے تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او کو جے آئی ٹی ممبر اور درخواست گزار کے درمیان ملاقات کرانے کی ہدایت کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر مغوی کی بازیابی سے متعلق مکمل انویسٹیگیشن رپورٹ طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :