ڈیرہ مراد جمالی، ریلوے پولیس نے ٹھیکیدار کی جانب سے بھتہ نہ ملنے پر لاکھوں روپے سے تعمیر سڑک کو اکھاڑ دیا گیا

ترقیاتی کام بھی بند کردیئے گئے ہیں، مظاہرین پر اے ایس آئی نے پسٹل نکال لیا

جمعہ 13 جنوری 2017 22:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) ریلوے پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے ٹھیکیدار کی جانب سے بھتہ نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ترقیاتی فنڈز سے لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی پی سی سی سڑک کو اکھاڑ دیا گیا اور کئی گلی محلوں میں جاری ترقیاتی کام بھی بند کردیئے گئے ہیں شہریوں کی جانب سے روکنے پر ریلوے پولیس کے اے ایس آئی نے پیپلز یوتھ نصیرآباد ڈویژن ارشاد احمد جمالی اور مشتعل مظاہرین پر پسٹل نکال لیا جس پرمشتعل مظاہرین شہریوں اور ریلوے کے اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی اور ای این ریلوے سکھر عملے کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی پیپلز یوتھ نصیرآباد ڈویژن کے صدر ارشاد احمد جمالی کہاکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ترقیاتی فنڈز سے سڑک تعمیر کی گئی ہے اس طرح ریلوے پولیس کا روڈ کواکھاڑ دینا سرکاری پیسہ کے ضیائع کرنا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ای این ریلوے سکھر نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے کئی سالوں سے کچی آباد میں میکن سینکڑوں گھروں کے رہائشیوں سے گھروں کی مرمت پر رشوت لینے کے ساتھ ساتھ اب سرکاری منصوبوں پر بھی رشوت لی جا رہی ہے اور کہاکہ ٹھیکدار سے بھتہ طلب کیا جا رہا ہے ریلوے کے پولیس ہلکاروں اور ای این ریلوے سکھر کی جانب سے سرکاری منصوبوں پر رشوت لینے اور ترقیاتی منصوبوں اکھاڑے کے خلاف کمشنر نصیرآباد دپٹی کمشنر نصیرآباد سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے نوٹس لیں انہوں نے کہاکہ ریلوے پولیس کی ذیادتیاں روکی نہ گئی تو پیپلز پارٹی اور شہری ریلوے پولیس ای این ریلوے سکھر کی کرپشن کے خلاف مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ریلوے سکھر کے ای این پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :