Live Updates

عمران خان جھوٹ اور احتجاجی سیاست سے عدالت میں مقدمہ نہیں جیت سکتے ‘ ان کے وکلاء دلائل دے چکے ہیں مگر کاغذ کا ایک ٹکرا بھی بطور ثبوت پیش نہیں کرسکے‘ خان صاحب آج مریم نواز کا نام بار بار پھر دہراتے رہے‘ بہت جلد اب یہ نعرہ بھی لگائیں گے ‘عمران خان کے وکلاء نے عدالت میں ہماری دی گئی دستاویزات پر اپنا کیس لڑا ‘ پی ٹی آئی کے جھوٹے اور متضاد سیاسی بیانات پر وزیراعظم تو کیا کسی رکن اسمبلی کو بھی ڈی سیٹ نہیں کیا جا سکتا‘ عمران خان کو پھر مبارک ہو نارووال میں ہیلتھ کیئر کا ایک اور فیتہ کٹ گیا ہے ‘ پانامہ پیپرز سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 جنوری 2017 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ اور احتجاجی سیاست سے عدالت میں مقدمہ نہیں جیت سکتے ‘ ان کے وکلاء دلائل دے چکے ہیں مگر کاغذ کا ایک ٹکرا بھی بطور ثبوت پیش نہیں کرسکے‘ خان صاحب آج مریم نواز کے نام کو بار بار پھر دہراتے رہے‘ بہت جلد اب یہ نعرہ بھی لگائیں گے ‘عمران خان کے وکلاء نے عدالت میں ہماری دی گئی دستاویزات پر اپنا کیس لڑا ‘ پی ٹی آئی کے جھوٹے اور متضاد سیاسی بیانات پر وزیراعظم تو کیا کسی رکن اسمبلی کو بھی ڈی سیٹ نہیں کیا جاسکتا‘ عمران خان کو پھر مبارک ہو نارووال میں ہیلتھ کیئر کا ایک اور فیتہ کٹ گیا ہے ‘ پانامہ پیپرز سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت سے باہر مقدمے لڑنے کی عادت ہے ۔ اس مقدمے کے بعد عمران خان کو سبق مل جائے گا کہ عدالت میں کیس کیسے لڑا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جتنے بھی ثبوت اور دستاویزات پیش ہوئیں وہ ہم نے دیں ‘ احتساب کا نعرہ لگانے والے سے پوچھیں کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کا کیا ہوا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ابھی ہمارے پہلے وکیل نے دلائل شروع کئے ہیں ابھی مزید وکیل موجود ہیں جو اپنے دلائل دیں گے، اگر عدالت نے مزید ثبوت مانگے تو پیش کریں گے جیسا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب بھی کوئی مستند فورم ہوگا تو وہاں تمام دستاویزات پیش کردی جائیں گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ خان صاحب سڑکوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کی بیٹیوں ‘ بہنوں پر الزامات لگاتے ہیں اور گفتگو کرتے ہیں،عمران خان صاحب کو سمجھ لینا چاہئے کہ کسی کی بھی بیٹی کے خلاف آواز نہیں اٹھانا چاہئے ۔

انہوں نے عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کے باہر آکر کرنے والی گفتگو کو بند کردیں کیونکہ میڈیا ریکارڈ کررہا ہوتا ہے ان بیانات کا آپ کی صحت پر تو کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن جو باتیں آپ کسی کی بہنوں بیٹیوں کے بارے میں کرتے ہیں اس کا پاکستان کے عوام کو بہت فرق پڑتا ہے۔ آخر میں عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کل نارووال میں پھر وزیراعظم محمد نواشریف نے صحت پروگارم کا ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے اور وہ پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام ان لوگوں کے لئے تحفہ ہے جو اپنا علاج نہیں کروا سکتے اور یہ وزیراعظم کی جانب سے عوام سے کئے گئے وعدے کی ایک کڑی ہے۔

عمران خان صاحب کو عدالت کے باہر کیس لڑنے کی عادت ہے ۔ عدالت کے اندر صرف لیگل بنیادوں پر مقدے لڑے جاتے ہیں اور اس کی عادت انہیں ڈالنا پڑے گی تاکہ وہ جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صبر سے کام لینا چاہئے کیونکہ وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عدالت جو بھی ثبوت مانگے گی وہ مہیا کئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات