بنوں، علاقہ ہنجل میں بائولے کتوں کی بھر مار ،متعدد کمسن بچوں کو کاٹ لیا علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 22:18

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) علاقہ ہنجل میں بائولے کتوں کی بھر مار ،متعدد کمسن بچوں کو کاٹ لیا علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا بنوں کے شہری اور دیہی علاقوں میں بائولے کتے قابض ہو گئے ہیں اور بچوں کو کاٹنے لگے گزشتہ روز علاقہ ہنجل امیر خان میں بائولے کتوںنے متعدد کمسن بچوںکو کاٹا جنہیں فوری طور پر علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے سکول جانے والوں بچوں کو شدید ذہنی کوفت اُ ٹھانے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مختلف سیاسی جماعتوں و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں بائولے کتے سر عام گم رہے ہیں اور مسلسل بچوں اور بڑوں کو کاٹے رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں اُ ٹھا رہی جو کہ ان کی نا اہلی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک درجن سے باؤلے کتوں کے کاٹے ہوئے بچوں کو ہسپتال لا یا گیا جنہیں فوری طور پر حفاظتی ٹیکہ جات لگوائے گئے۔

متعلقہ عنوان :