کراچی‘10منٹ کی بارش نے سندھ حکومت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی کارکر دگی سے پردہ اٴْٹھا دیا،یعقوب شہباز

جمعہ 13 جنوری 2017 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) شیعہ علماء‘ کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں دس منٹ ہونے والی بارش نے سندھ حکومت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی کارکر دگی سے پردہ اٴْٹھا دیا شہر بھر کی مین شہراہوں پر گاڑیوں کی طویل لمبی قطاروں سے منٹوں کا سفر عوام نے گھنٹو میںطے کیا جگہ جگہ شہر کی شاہراہوں کو ایک ہی وقت میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے کھود دیا گیا ہے عوام کو متبادل راستہ بھی فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے شہر میں ٹر یفک کے مسائل بے قابوں ہوگے ہیںحکومت اور بلدیاتی ادارو کو اب شہر کی صفائی ستھرائی اور تر قیاتی کا مو ں کی طرف توجہ دینی ہوگی شہر کراچی گندگی کے ڈھیڑ میں تبدیل ہوچکا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں پر اسرار بیماریا ں جنم لے رہی ہیں عوام اس تمام صورتحال سے شدید پریشان اور ازیت کا شکار ہیں کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا نظام ابتر ہوچکا ہے بلد یاتی نمائندوں کو چائیے کہ وہ اپنی اپنی یوسیز میں اپنے فنڈ سے نئی سیوریج کی لائنوں کو ڈلوائیں تا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :