مسلم لیگ ن اپنی عملی خدمت کی سیاست کے باعث عوام میں پہلے سے زیادہ دمقبول ہو رہی ہے، افتخار احمد وارثی

جمعہ 13 جنوری 2017 22:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی عملی خدمت کی سیاست کے باعث عوام میں پہلے سے زیادہ دمقبول ہو رہی ہے، پانامہ پیپرز میں کہیں بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام شامل نہیں ہے، تحریک انصاف کوسنجیدہ سیاست کرنی چاہئے۔

انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اصل میں اپنی غیر مقبولیت سے خائف ہے اور اسے ڈر ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیر و ترقی کے جو بے مثال منصوبے مکمل کر دیئے یا ابھی زیر عمل ہیں ان کی وجہ سے مسلم لیگ ن اپنی عملی خدمت کی سیاست کے باعث عوام میں پہلے سے زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس تبدیلی کی بات کرتے رہتے ہیں وہ اپنی اس تبدیلی کی جھلک اپنے صوبے خیبر پختونخوا میں کیوں نہیں دکھا پا رہے۔ عمران خان جتنا مرضی واویلا کر لیں وہ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :