کراچی ،سپریم کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ،پولیس اور واٹربورڈ کا لینڈ مافیا کیخلاف تاریخی گرینڈ آپریشن

واٹربورڈ کی 35سے 40 ایکٹر اراضی واگزارکرانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے آپریشن کا جائزہ لیا

جمعہ 13 جنوری 2017 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) سپریم کورٹ کے حکم پر بنے والے انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس اقبال کلہوڑو کی سخت ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور واٹربورڈ کا لینڈ مافیا کیخلاف تاریخی گرینڈ آپریشن ، واٹربورڈ کی 35سے 40 ایکٹر اراضی واگزارکرانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے آپریشن کا جائزہ لیا ،قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر انکوائری کمیشن سے اظہار تشکر اراضی پر دوبارہ قبضے کی صورت میں واٹربورڈ کے افسر یااہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل پانے والے انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ہائی کورٹ کے فاضل جج جناب جسٹس اقبال کلہوڑو نے جمعرات کو حب ڈیم ،حب پمپنگ اسٹیشن اور واٹربورڈ اسٹاف کالونی کے قریب واٹربورڈ کی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات اور قبضے اور اطراف سے ریت وچکنی مٹی اٹھانے کے غیر قانونی کاروبار کا سخت نوٹس لیا تھا معزز جج نے انتظامیہ اور پولیس حکام سمیت واٹربورڈ کے افسران کو جمعہ کی صبح طلب کرکے حکم دیا کہ آج ہی قبضہ مافیا کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ان کے حکم پر جمعہ کو ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئی اور حب پمپنگ اسٹیشن حب ریزروائر اور واٹربورڈ اسٹاف کالونی کے اطراف میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے واٹربورڈ کی 30سے 40ایکٹر اراضی کو واگزارکرانے کیلے کارروائی شروع کردی تاہم موسم کی خرابی اور بارش کے باعث آپریشن کو روکنا پڑا جو کل بھی جاری رہے گا،اس آپریشن میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ آصف جمیل ،ڈی آئی جی ذوالفقار علی لاڑک ،ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب ،ڈی ایس پی عبدالغفور لاکھو ایس ایچ او منگھوپیر اسلم شاہ اور واٹربورڈ کے عملے نے حصہ لیا ،ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید بھی کارروائی کا جائزہ لینے وقوعہ پر پہنچ گئے ،انہوںنے واٹربورڈ کے عملے کو متنبہ کیاکہ اگر اب اس اراضی پر دوبارہ قبضہ ہوا تومتعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،انہوں نے ڈی آئی جی پولیس سے بھی درخواست کی کہ وہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کوبھی اس سلسلے میں پابند کریں ،ایم ڈی واٹربورڈ نے حب میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر انکوائری کمیشن ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے بھی اظہار تشکر کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس آپریشن کے دوران تمام زمین واگزار کرائی جائے گی ،واضح رہے کہ واٹربورڈ اس مقام پراپنی 868.17 ایکٹر اراضی پر ہونے والے قبضے کے خلاف کئی مرتبہ ہوم ڈپارٹمنٹ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے ایکشن لینے کی درخواست کرچکا ہے تاہم آج سپریم کورٹ کے احکامات پر بننے والے انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ہائی کورٹ کے فاضل جج جناب اقبال کلہوڑو کے حکم پر انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آئی ہے ،دریں اثناء فاضل جج صاحب نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس مقام پر پولیس چوکی(پکٹ ) قائم کی جائے �

(جاری ہے)