ڈاکو کوریئر سروس کے دفتر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

جمعہ 13 جنوری 2017 21:58

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ڈاکو کوریئر سروس کے دفتر سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی واردات ریلوے روڈ پر ہوئی یہاں 2 نامعلوم ملزمان ایک کوریئر سروس کے دفترمیں دوپہر کے وقت گھس آئے اور گن پوائنٹ پر دفترمیں موجود محمدصدیق سے موبائل فون، نقدی اور ڈی وی آرمالیتی 13 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں حسین آباد کالونی میں تین ملزمان شاہد وغیرہ نے سلیمان علی کی دکان کے تالے توڑ کر دکان سے نقدی، گھی اور آٹا مالیتی 70 ہزار روپے اور محلہ فرید گنج میں نامعلوم ملزمان نے محمدانعام الله کی موٹر سائیکل نمبری 936/SLLمالیتی 67ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :