کیری ڈبہ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، شادی میں شر کت کیلئے جانیوالے ماں بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق، ڈرائیور اور 4 خواتین زخمی ہو گئیں

جمعہ 13 جنوری 2017 21:55

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) کیر ی ڈبہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قبولہ بائی پاس کے نزدیک کیری ڈبہ نمبر ایل ایکس 3379 میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ذلیخاں بی بی اور دو بچے قراة العین اور رمین جھلس کر جا ں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور ظفر خاتو ن مسافر نذیر اں بی بی ، یاسمین ،صغری ٰ اظہر، شریفاں بی بی اور رباب بی بی زخمی ہوگئے ۔ پٹرولنگ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پرٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا داخل کرا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے نواحی گائوں27/KB میں جارہے تھے۔