عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کا پی پی پی رہنما عبدالاکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار

جمعہ 13 جنوری 2017 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پی پی پی رہنما عبدالاکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحو م کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالاکبر خان کا شمار پیپلز پارٹی کے بانیوں میں ہوتا تھا اور ان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مدبر اور منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اور بطور پارلیمنٹیرین ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :