انسداد منشیات عدالت نے ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو عمرقید اور دوسرے کو چھ سال قید کی سزا سنادی

جمعہ 13 جنوری 2017 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) اینٹی نارکاٹیکس عدالت کے سپیشل جج شاہد خان نے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو عمرقید اور چارلاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ دوسرے ملزم کو چھ سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی پبلک پراسکیوٹر شاہ فیصل کررہے تھے استغاثہ کے مطابق ہدایت اللہ اورستارحسین پرالزام ہے کہ اے این ایف نے ملزمان کے قبضے سے ایک سال قید پشاورانٹرچینج پرآٹھ کلو ہیروئن برآمد کی تھی گزشتہ روز فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر ہدایت اللہ کوعمرقید اور چارلاکھ روپے جبکہ ستارحسین کوچھ سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :