ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں3کروڑ66لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوگیا

23ارب16کروڑ36لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر23ارب20کروڑ2لاکھ ڈالرپر پہنچ گئے

جمعہ 13 جنوری 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں3کروڑ66لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوگیا ۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر6جنوری2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23ارب16کروڑ36لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر23ارب20کروڑ2لاکھ ڈالرپر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ان ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 4کروڑ 8 لاکھ ڈالر بڑھ کر 18ارب30کروڑ 97لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی اورکمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر42لاکھ ڈالر گھٹ کر 4 ارب89 کروڑ5لاکھ ڈالررہ گئے۔ #

متعلقہ عنوان :