قومی وطن پارٹی کے ترجمان بیرسٹر مسرور شاہ کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ ،سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار افسوس

تعزیتی کتاب میں تعزیاتی کلمات قلمبند کئے

جمعہ 13 جنوری 2017 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی ترجمان بیرسٹر مسرور شاہ نے اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مسرور شاہ نے تعزیتی کتاب میں تعزیاتی کلمات قلمبند کرتے ہوئے پارٹی ممبران اور چیئرمین آفتاب شیر پائو کی جانب سے سابق ایرانی صدر کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور ان کی پاک ایران دوستی کو مزید پختہ کرنے کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ ایرانی سفارتی حکام نے بیرسٹر مسرور کے سفارتخانہ تشریف لانے پر قومی وطن پارٹی اور آفتاب شیر پائو کا شکریہ ادا کیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :