روسی سرکاری ٹی وی پر امریکی نشریاتی ادارے کی آن لائن نشریات میں مداخلت کاالزام
واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب رو س کی انٹرنیٹ ہیکنگ کے بارے میں ایک بڑاتنازعہ چل رہا ہے
جمعہ 13 جنوری 2017 20:46
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) روس کے سرکاری فنڈزسے چلنے والے انگریزی زبان کے نیوزچینل آرٹی نے گزشتہ روزامریکی نشریاتی ادارے سی ۔ایس پی اے این کی آن لائن ویڈیونشریات میں مداخلت کی اورتقریباًدس منٹ تک یہ ویڈیونشرکرتارہا۔آرٹی جس کامطلب ہے رشیاٹوڈے ،جس پرامریکی حکام ایک پراپیگنڈہ چینل ہونے کاالزام عائدکرتے ہیں نے سہ پہر2:30بجے ریپریزنٹیٹومیکسین واٹرزکی نشریات متاثرکی،جوکہ ہاؤس فلورپرسیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کے بارے میں خبریں دے رہاتھا۔
اس کے تھوڑی دیربعدچینل اپنے معمول کے پروگراموں پرآگیا۔سی ۔ایس پی اے این اس واقعے کی تحقیقات کررہاہے ،یہ بات عوامی امورکے نیٹ ورک نے ایک بیان میں بتائی ہے ۔اس نے کہاہے کہ آج دوپہرسی ۔(جاری ہے)
ایس پی اے این کی آن لائن نشریات تھوڑی دیرکیلئے آرٹی کی پروگرامنگ سے متاثرہوئی ہے ۔ہم اس وقت اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اورمسئلے کاجائزہ لے رہے ہیں ۔
آرٹی کاشماران نیٹ ورکس میں ہوتاہے جسے ہم ہمیشہ مانیٹرکرتے رہتے ہیں ،ہماراخیال ہے کہ یہ نشریاتی ادارے کے اندرونی نظام میں کوئی خرابی کے باعث ہواہے ۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب رو س کی انٹرنیٹ ہیکنگ کے بارے میں ایک بڑاتنازعہ پایاجارہاہے ،جس میں امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کاخیال ہے کہ روس نے نومبرمیں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں سائبرحملوں کے ذریعے ہیکنگ کرکے انتخابات کے نتائج ڈونلڈٹرمپ کے حق میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.