پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا

کے ایس ای 100 انڈیکس 306.52 پوائنٹس کی کمی سے 49210.50 پوائنٹس پر بند

جمعہ 13 جنوری 2017 20:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 306.52 پوائنٹس کی کمی سے 49210.50 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 27 ارب 60 کروڑ 6 لاکھ 66 ہزار 736 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 6 کروڑ 33 لاکھ 71 ہزار 194 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار 110 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ کریکشن کے باعث پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 306.52 پوائنٹس کی کمی سے 49210.50 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 210.66 پوائنٹس کی مندی سے 26739.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 94.20 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 373.31 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 312.50 پوائنٹس کی کمی سے 20985.41 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 103.63 پوائنٹس کی مندی سے 18806.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 19.75 پوائنٹس کی کمی سے 23416.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 263 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 136.18 روپے کے اضافے سے 2868.12 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 50.29 روپے کی تیزی سے 1262.80 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 197.70 روپے کی مندی سے 4202.30 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 89.99 روپے کی کمی سے 1710 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار فرسٹ دائود بینک کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 88 لاکھ 42 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.63 روپے سے شروع ہو کر 7.85 روپے پر بند ہوئی جبکہ پیس (پاک) لمیٹڈ کے 2 کروڑ 46 لاکھ 3 ہزار 500 حصص کے سودے 11.95 روپے سے شروع ہو کر 11.30 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 51 کروڑ 42 لاکھ 24 ہزار 640 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 23 ارب 64 کروڑ 41 لاکھ 72 ہزار 600 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 86 ارب 71 کروڑ 35 لاکھ 46 ہزار 655 روپے سے کم ہو کر 98 کھرب 59 ارب 11 کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار 919 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 118 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 56 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :