شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش دھماکی10 میں افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے

روس اور ترکی کاد اعش کے خلاف لڑائی اور فوجی تعاون سے متعلق معاہدے پر دستخط

جمعہ 13 جنوری 2017 19:57

شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش دھماکی10 میں افراد ہلاک متعدد زخمی ..

مشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش دھماکی10 میں افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔شامی میڈیا کے مطابق دھماکہ شام کے دارالحکومت دمشق کے ضلع کفار سوسہ میں خود کش بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس علاقے میں متعدد سرکاری تنصیبات ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق خودکش دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔دوسری جانب روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس اور ترک فضائی وفود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں نے شام میں داعش کے خلاف لڑائی اور فوجی تعاون سے متعلق معاہدے پر دستخط کئیہیں ۔ دونوں ممالک شام میں داعش کے خلاف لڑائی میں مزید تعاون بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :