امریکہ کا پاکستان میں بلاگرز کے لاپتہ ہونے پراظہار تشویش

پا کستان میں اسٹریٹجک سینٹر قائم کیا جارہا ہے جو امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی اور دیگر ممالک میں امریکی مفادات کی نگرانی کرے گا، پاکستان میں اظہار آزادی کی حمایت کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا بیان

جمعہ 13 جنوری 2017 19:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) امریکہ نے پاکستان میں بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کستان میں اسٹریٹجک سینٹر قائم کیا جارہا ہے جو امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی اور دیگر ممالک میں امریکی مفادات کی نگرانی کرے گا، پاکستان میں اظہار آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے کہا ہے کہ پاکستان میں بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، جبکہ پاکستان میں اظہار آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا پاکستان میں اسٹریٹجک سینٹر قائم کیا جارہا ہے جو امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی اور دیگر ممالک میں امریکی مفادات کی نگرانی کرے گا، جبکہ اسٹریٹجک سینٹر پاکستان میں امریکی سفارتخانے کا حصہ ہوگا۔