لاہور ‘ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا لائونج میدان جنگ میں تبدیل

پی آئی اے اور امارات ایئر لائن کے ملازمین میں لڑائی ‘ ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر خاموش تماشائی بنے رہے

جمعہ 13 جنوری 2017 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے اور امارات ایئر لائن کے ملازمین میں لڑائی ‘ایئر پورٹ لائونج میدان جنگ بنا رہا جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر قصیر خان خاموش تماشائی بنے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایک انٹر نیشنل پرواز کی لاہور آمد کے موقعہ پر کسی بات پر لائونج میں پی آئی اے اور امارات ایئر لائن کے ایک ملازم کے در میان کسی بات پر تلخی کلامی ہو ئی اور دیکھتے دیکھتے یہ تلخی کلامی لڑائی او ر انکے دیگر ملازمین تک پہنچ گئی جس پر ایئر پورٹ لائونج میدان جنگ بنا رہا اور وہاں مسافر کئی منٹ تک یہ تماشا دیکھتے رہے مگر کسی نے کوئی مداخلت نہیں کی اور ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر قصیر خان خاموش تماشائی بنے رہے تاہم بعدازں اے ایس ایف نے مداخلت کر کے معاملے کو ختم کر ودایا ۔

متعلقہ عنوان :