وادی نیلم:ایل اوسی پرکھلونا بم پھٹنے سے4بچے شدید زخمی ہوگئے

ایل اوسی پرکھلونا بم پھٹنے کاچوتھا واقعہ،بھارتی افواج نےبڑی تعداد میں کنٹرول لائن کےقریب کھلونابم پھینک رکھےہیں۔پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 جنوری 2017 18:12

وادی نیلم:ایل اوسی پرکھلونا بم پھٹنے سے4بچے شدید زخمی ہوگئے

وادی نیلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری2017ء) :وادی نیلم آزادکشمیرمیں ایل اوسی پرکھلونا بم پھٹنے سے4بچے شدید زخمی ہوگئے،بچوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وادی نیلم میں کنٹرول لائن پرکھلونا بم پھٹنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔بھارتی افواج نےبڑی تعداد میں کنٹرول لائن کےقریب کھلونابم پھینک رکھےہیں۔ ریسکیوحکام کے مطابق زخمی بچوں میں3بہن بھائی بھی شامل ہیں۔زخمیوں کوایم ڈی ایس ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔