کوئٹہ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 19:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) بلوچستان کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سنی کے علاقے میں2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص صحبت خان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ لاش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔