نوکنڈی،سردارعاقل کبدانی کی گرفتاری کے خلاف ریلی و دھرنا

جمعہ 13 جنوری 2017 19:38

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) سردارعاقل کبدانی کی گرفتاری کے خلاف کبدانی ہاوس سے میر اقبال کبدانی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ،مظاہرین نے کوئیٹہ تفتان شاہراہ پر دھرنا دے کر انتظامیہ کی یک طرفہ کاروائی کرنے پر شدید نعرہ بازی کی مظاہرین سے میرزاہدکبدانی اورمیرراشدکبدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے بغیرتحقیقات کے یک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے ہمارے قبیلے کے سردارعاقل کبدانی کوگرفتارکیا جبکہ سردار عاقل کبدانی نے گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس کے زریعے اصل حقائق کو عوام اور میڈیا کے سامنے رکھا تھا لیکن اس کے باوجود صرف انکی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے چادراورچاردیواری کوپامال کرتے ہمارے گھر ،قر آن پاک ا ور گاڑیوں کوجلایا انکے خلاف ایف آئی آردرج ہونے کے باوجودکوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جوکہ ظلم اورناانصافی ہے مگرہم اسپرخاموش نہیںبیٹھیں گے انہوں نے کہا پورے بلوچستان میں احتجاج کادائرہ کاربڑھاکرکبدانی قبیلہ کے خلاف جاری سیاسی کھیل کوناکام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :