پیپلز پارٹی ضلع صحبت پورکی جانب سے جلسہ کا انعقاد

آئندہ انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک میں امن اورخوشحالی لائے گی ،مقررین

جمعہ 13 جنوری 2017 19:34

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع صحبت پورکی جانب سے ایک جلسہ منعقد کیاگیا۔جلسے میں سابق وفاقی وزیر چنگیز خان جمالی،حسن علی خان جمالی اور حیدر علی جمالی نے خصوصی شرکت کی۔جلسے میں حسن علی خان کی قیادت میںعلاقے کے معزز شخصیت اللہ بخش ساسولی ،عبد الغفار سومرو، قمر الدین بنگلزئی،غلانبی گولہ،محمد حسن بنگلزئی سمیت درجنوں لوگون نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سید خادم حسین شاہ کی قیادت میں سید نیاز علی شاہ نے اپنے ساتھیوں عبدالحمید گولہ،عرفان علی،منصب علی،نذیر احمد گولہ و دیگر سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میںشمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے رہنمائوں چنگیز خان جمالی،حیدرعلی جمالی،حسن علی جمالی،خادم حسین کھوسہ،عزیز گبول،سیدعبداللہ شاہ،سیدخادم حسین شاہ،غلام عباس برڑو اور نئے شمولیت کرنے والے اللہ بخش ساسولی،سیدنیاز علی شاہ اور دیگر نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ پارٹی ہے جس نے ہر دور میںغریب عوام کے لیئے قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سر زمین میں پیپلز پارٹی کے شہیدوں کا لہو شامل ہے۔اوراس پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن قربانی دینے کے لیئے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بے لوث قیادت کی خدمت کی بدولت آج بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیںانھوں نے مزید کہا کہ بہت جلد صحبت پور سے اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں گے جس سے پارٹی صحبت پور میں مزید فعال ہو گی۔اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان میںامن اورخوشحالی لائے گی۔

متعلقہ عنوان :