امیر حیدر ہوتی کا عبد الاکبر خان کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 13 جنوری 2017 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پی پی پی رہنما عبدالاکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحو م کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالاکبر خان کا شمار پیپلز پارٹی کے بانیوں میں ہوتا تھا اور ان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مدبر اور منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اور بطور پارلیمنٹیرین ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :