قلات ،نیمرغ میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے ٹاور سسٹم کو دھماکہ خیز مواد سے اڑیا دیا

علاقہ میں موبائل سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی

جمعہ 13 جنوری 2017 19:24

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے ٹاور کے سسٹم کو دھماکہ خیز مواد سے اڑیا دیا جس سے علاقہ میں موبائل سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

قلات لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ رات قلات علاقے نیمر غ کی کلی سمالو میں یوفون ٹاور کے مشنری کو دھماخیز مواد نصب کر کے مشنری کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں یوفون کی سہولت بند ہوگئی ہیں سروس کے بند ہو جانے سے علاقہ کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں۔