ترکی، غیر قانونی طریقے سے یونان جانیوالے 19 مہاجرین گرفتار

گرفتار افراد کا تعلق شام عراق اور افغانستان سے ہے

جمعہ 13 جنوری 2017 19:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) ترکی نے غیر قانونی طریقے سے یونان جانے والے 19 مہاجرین کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کا تعلق شام عراق اور افغانستان سے ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابقترکی کے ضلع چناق قلعے کی تحصیل عائواجک میں غیر قانونی طریقے سے یونان کے جزیرہ میدیلی جانے کی کوشش کرنے والے 19 مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مخبری ملنے پر جنڈارمری نے چھاپہ مار کر 19 افراد جن کا تعلق شام عراق اور افغانستان سے ہے کو گرفتار کر لیا ہے ۔جنڈارمری کمان میں پوچھ گچھ کے بعد انھیں غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے ۔