Live Updates

2018کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں شیر ہی دھاڑے گا،وزیراعظم کی پالیسیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں امن آیا،تبدیلی کی بات کرنے والا عمران خان خیبرپختونخوا میں تو تبدیلی نہ لاسکا، ان کا قول و فعل تضادات سے بھراہوا ہے‘ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے

وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام کامردان میں جلسے سے خطاب

جمعہ 13 جنوری 2017 19:13

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں شیر ہی دھاڑے گا،وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں امن آیا،تبدیلی کی بات کرنے والا عمران خان خیبرپختونخوا میں تو تبدیلی نہ لاسکا،عمران خان کا قول و فعل تضادات سے بھراہوا ہے،عوم کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔

جمعہ کو مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام مسلم لیگ ن کے جلسوں میں والہانہ شرکت کرتے ہیں،خالی کرسیوں سے خطاب کرنے والے آج کے جلسے کو دیکھیں،15جنوری کو نوشہرہ کے جلسے میں عوام کا سمندر نظر آئے گا،مردان میں سیاسی رہنمائوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اصل تبدیلی ہے۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں شیر ہی دھاڑے گا،عوام خیبرپختونخوا میں آئندہ حکمرانی مسلم لیگ(ن) کو دینے کی خواہشمند ہے،وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں امن آیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں سے ڈالر کی قیمت میں استحکام آیا،مردان میں گیس کے پریشر کی کمی کے مسائل کو حل کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے،تبدیلی کی بات کرنے والے عمران خان خیبرپختونخوا میں تو تبدیلی نہ لاسکا،ایک صوبے میں گڈ گورننس نہ لانے والا عمران پورا ملک کیسے چلاسکتا ہے،پانامہ دستاویزات کیس میں عمران خان کو وکیل مل رہا ہے نہ کوئی ثبوت،عمران خان قول و فعل تضادات سے بھرا ہوا ہے۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات